حیدرآباد۔26مئی (اعتماد نیوز)ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ نے
تلنگانہ کے وزیر اعلی کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے سے قبل آج صبح میدک لوک
سبھا حلقہ سے استعفی دے دیا۔ لوک سبھا سکرٹری کو
انہوں نے اپنا استعفی
روانہ کیا۔ واضح رہے کہ وہ انتخابات میں ضلع میدک کے حلقہ اسمبلی گجویل سے
اور میدک لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کیا۔ اور وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز ہونے
سے قبل انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔